Saturday, May 11, 2024

پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کا گھر ایک ماہ میں دوسری بار لٹ گیا

پیپلزپارٹی کے رہنما تاج حیدر کا گھر ایک ماہ میں دوسری بار لٹ گیا
September 11, 2019
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں پیپلزپارٹی  رہنما بھی چوروں سے محفوظ نہیں رہے ،  سابق سینیٹر تاج حیدر کا گھر ایک ماہ میں دوسری بار لٹ گیا، واردات کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کرلیا گیا، ادھر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ سے تفصیلات طلب کرلی۔ جیالے رہنما تاج حیدر  کا گھر چور، لٹیروں کا آسان ہدف بن گیا ۔  کراچی گذری میں سابق سینیٹر کے گھر کچھ وقت بعد دوسری واردات بھی ہو گئی ۔   پیپلز پارٹی رہنما تاج حیدر کی گھر واپسی پر واردات کا انکشاف ہوا، نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تاج حیدر نے پولیس کو بیان دیا کہ تھرپارکر سے واپسی ہوئی تو گھر میں سامان بکھرا پڑا تھا، میرا اور اہلیہ کا بلیو پاسپورٹ چوری ہوا ہے، چند روز قبل بھی واردات ہوئی تھی۔ واردات کےبعد ایس پی کلفٹن سہائے عزیز اور کرائم سین یونٹ جائے وقوعہ پہنچی اور صورتحال کا جائزہ لیا، ادھر آئی جی سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ساوٴتھ سے تفصیلات طلب کرلی۔ آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔