Friday, May 10, 2024

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کر گئے

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کر گئے
November 13, 2020
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام مدد علی کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق جام مدد علی کورونا سے متاثر ہونے کے باعث کئی دنوں سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر رکھا گیا مگر جانبر نہ ہوسکے۔ جام مدد علی سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے چیئرمین بھی تھے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جام مدد علی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔ جام مدد علی کے انتقال کے باعث سندھ کابینہ کا کل ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔ ملک میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا کے باعث 37 افراد نے دم توڑا۔