Friday, March 29, 2024

پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن ہوئی‘ پارٹی کی موجودہ حالت کی ذمہ دار قیادت ہے: خورشید شاہ

پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن ہوئی‘ پارٹی کی موجودہ حالت کی ذمہ دار قیادت ہے: خورشید شاہ
October 19, 2015
لاہور (92نیوز) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کرپشن پیپلز پارٹی کے دور میں بھی ہوئی۔ سیاست دان کرپشن کریں تو افسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کی بری حالت کا ذمہ دار پارٹی قیادت کو قرار دیا۔ تفصیلات کے مطابق 92نیوز کے پروگرام ”نائٹ ایڈیشن“ میں خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کی ناکامیوں کا برملا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ بے نظیر بھٹو کی طرح موجودہ قیادت بھی عوام کے حق میں باہر آتی تو پارٹی کا وہ حال نہ ہوتا جو آج ہے۔ خورشید شاہ نے کہا کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی کی جو حالت ہے اس پر افسوس ہوتا ہے ۔ اپوزیشن لیڈر نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ پیپلز پارٹی کے دور میں بھی کرپشن ہو ئی لیکن سیاست دانوں کی بدعنوانی انتہائی قابل افسوس ہے۔ بلدیاتی انتخابات سے متعلق ان کاکہنا تھا پنجاب اور سندھ میں جس پارٹی کی حکومت ہے وہی کامیاب ہو گی۔