Friday, April 19, 2024

پیپلزپارٹی کے دور میں غیر قانونی لوگوں کو پی آئی اے میں بھرتی کیا گیا، فردوس شمیم

پیپلزپارٹی کے دور میں غیر قانونی لوگوں کو پی آئی اے میں بھرتی کیا گیا، فردوس شمیم
May 27, 2020
کراچی (92 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی طیارہ حادثہ کے معاملے پر سندھ حکومت پر برس پڑے۔ کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں غیر قانونی لوگوں کو پی آئی اے میں بھرتی کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی کی دھواں دھار پریس کانفرنس میں سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا، ساتھ ہی سائیں سرکار کو لسانی تفرقہ بازی سے گریز کا مشورہ بھی دے دیا۔ فردوس شمیم نقوی نے جیالوں کو پیپلزپارٹی دور میں طیاروں کے 2 حادثات بھی یاد دلائے، اور کہا کہ پی پی دور حکومت میں پی آئی اے میں غیرقانونی بھرتیاں کی گئیں جبکہ جعلی ڈگریوں پر نکالے گئے افراد کو بحال کیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماء نے کہا کہ آصف زردای کے دوست ڈالر لیکر بیرون ملک جاتے تھے۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پی آئی اے کے جتنے حادثات ہوئے ان میں سب سے شفاف انکوائری حالیہ حادثے کی ہوگی۔