Tuesday, May 21, 2024

پیپلزپارٹی کے بڑوں کا نیب سے گرفتاریوں کا خوف ، حفاظتی ضمانت لینے لگے

پیپلزپارٹی کے بڑوں کا نیب سے گرفتاریوں کا خوف ، حفاظتی ضمانت لینے لگے
February 22, 2019
 کراچی (92 نیوز) جیالے رہنماوں کو نیب کے ہاتھوں گرفتاری کا خوف ستانے لگا۔ سابق وزراء گرفتاریوں سے بچنے کےلئے حفاظتی ضمانت لینے لگے۔ سب سے پہلے سندھ کے سابق وزیر بلدیات جام خان شورو سندھ ہائیکورٹ پہنچے اور گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا۔ درخواست کی کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔ عدالت نے نیب کو جام خان شورو کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ ڈی جی نیب سمیت دیگر فریقین کو 14 مارچ کے لیے  نوٹس جاری کردئے۔ سابق وفاقی وزیر اعجاز جاکھرانی نے بھی سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ ان پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے اور گاڑی کی امپورٹ ڈیوٹی میں کرپشن کا الزام ہے۔ عدالت نے اعجاز جاکھرانی کی دس لاکھ روپے کے عوض حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔ صوبائی وزیر ماحولیات تیمور تالپور بھی عدالت سے درخواست کی کہ نیب کو گرفتاری سے روکا جائے۔ بتایا کہ نیب نے نوٹس بھیجا ہے۔ اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔ عدالت نے تیمور تالپور کی 29 مارچ تک پانچ لاکھ روپے میں ضمانت منظور کر لی۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم ان پر الزام کیا ہے۔ عدالت نے پیپلزپارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی راجا رزاق کی بھی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے راجا رزاق کو 10 لاکھ روپے جمع کرانے کا حکم دیا۔