Saturday, April 27, 2024

پیپلزپارٹی کے بعد پی ٹی آئی نے بھی 12 مئی کیلئے جلسہ گاہ بدل لی

پیپلزپارٹی کے بعد پی ٹی آئی نے بھی 12 مئی کیلئے جلسہ گاہ بدل لی
May 8, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی دونوں گزشتہ رات کے واقعات پر نادم ، دونوں نے حکیم  سعیدگراؤنڈگلشن اقبال میں جلسہ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ پیپلزپارٹی کے قائد بلاول بھٹو نے  12 مئی کا جلسہ منتقل کرنے کا اعلان کیا تو پی ٹی آئی نے  بھی  جلسہ گاہ تبدیل کردی  ۔اب بارہ  مئی کو   تحریک انصاف کا سونامی  الہٰ دین پارک سے متصل  گراؤنڈ سے ٹکرائے گا  ،چئیر مین تحریک انصاف عمران  خان    سمیت  مرکزی  رہنما جلسے خطاب کریں گے  ۔ انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس شمیم نقوی نے کہا  ہمیں  شہر کا امن اور کارکنان کی زندگیاں عزیز  ہیں،12 مئی  کو اپنا جلسہ الہٰ دین پارک سے متصل گراؤنڈ میں  کریں گے۔ عمران اسماعیل بولے کہ  تحریک  انصاف نے  ہمیشہ رنگ نسل سے بالا تر ہوکرسیاست کی ہے،   ہمارے جلسے  سے کسی  جماعت کو  خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے  ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا  12 مئی کو پاکستان تحریک انصاف کا عظیم الشان  جلسہ ہوگا،انھوں نے کہا ہم  پیپلز پارٹی  شہر کا امن  تباہ نہیں کرنے دیں گے  ۔