Wednesday, May 8, 2024

پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ کا بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے بعد ن لیگ کا بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ
February 8, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کا بھرپور فائدہ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔قمرالسلام سمیت بیس ملزموں نے بریت کی درخواست دے دی۔ پیپلزپارٹی  کے بعد مسلم لیگ ن نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کا بھرپور فائدہ حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا ،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے بعد لیگی رہنما قمرالسلام سمیت بیس ملزمان نے بھی بریت کی درخواست دے دی۔ نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کیلئے شہباز شریف، حمزہ شہباز، فواد حسن فواد اور احد چیمہ نے قانونی ماہرین سے رابطے کرلیے ،لیگی رہنماؤں نے وکیل امجد پرویز ، اعظم نذیر تارڑ اور احسن بھون سے نیب آرڈیننس سے استفادہ کرنے پر مشاورت کی ہے۔ چودھری شوگر ملز میں نواز شریف، مریم نواز سمیت دیگر بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیراگون کرپشن کیس میں فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے سید آصف ہاشمی نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس سے مستفید ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔