Thursday, March 28, 2024

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے

پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے
January 5, 2019
کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔ بھٹو نے سیاست کو ڈیروں اور ڈرائنگ روم سے نکال کر گلی کوچوں تک پہنچایا۔ روٹی، کپڑا، مکان نعرے کے خالق ذوالفقار علی بھٹو نے امیر گھرانے میں آنکھ کھولی مگر عملی سیاست میں عام آدمی کو آگے لانے کا فلسفہ دیا۔ انیس سو اٹھائیس میں پیدا ہونے والے ذوالفقار علی بھٹو نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو زمانہ طالبعلمی میں خط لکھا اور کہا کہ ایک دن آئے گا کہ میں پاکستان کیلئے جان کی قربانی دوں گا۔ اسکندر مرزا سے لیکر ایوب خان کی کابینہ میں بھی رہے جبکہ واحد سویلین مارشل لا ایڈمنسٹریٹر کے عہدے پر بھی کام کیا۔ خارجہ امور میں مشاق ذوالفقار بھٹو کی اقوام متحدہ میں تقریر تاریخ کا حصہ ہے۔ ذوالفقار بھٹو کو نئے سیاسی رجحانات کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔ پیپلز پارٹی کی بنیاد سے ہاری، مزدور، کسان کی آواز بھی ایوانوں میں سنائی دی جانے لگی۔ ون مین، ون ووٹ شناختی کارڈ کا اجر ہو یا متفقہ آئین کریڈٹ ذوالفقار بھٹو کا ہے۔ ایٹمی پاکستان کی بنیاد رکھنے والے ذوالفقار بھٹو کو قتل کیس میں پھانسی ہوئی۔ ذوالفقار بھٹو نے جس نظام کے خلاف بغاوت کی، ان کی پارٹی آج اسی نظام میں جکڑتی جارہی ہے۔