Friday, March 29, 2024

پیپلزپارٹی لڑ نہیں سکتی کیونکہ مجبور ہے، مریم نواز

پیپلزپارٹی لڑ نہیں سکتی کیونکہ مجبور ہے، مریم نواز
September 28, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پیپلزپارٹی ایسی جماعت ہے جس کے بارے میں کہتے ہیں وہ لڑ نہیں سکتے، مجبور ہیں۔

 

نون لیگ کی نائب صدر مریم نواز نے پیپلزپارٹی کیخلاف پھر محاذ کھول لیا،
پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا پیپلزپارٹی ایسے بیان دیتی ہے، جیسے حکومت ان کی بننے والی ہے، الیکشن میں ووٹ صرف دو چار ہی ملتے ہیں۔ کراچی میں ان کو اپنے گڑھ میں مسلم لیگ نون کو ہرانے کیلئے ساری حکومتی مشینری لگانا پڑی۔

مریم نواز نے برطانوی عدالت سے شہباز شریف کی بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف پھر سرخرو ہوئے۔

اُن کا کہنا تھا برطانیہ کی عدالت سے ایسا فیصلہ آیا کہ ان کی زبانیں بند ہوگئیں۔ نون لیگ لمبی ریس کا گھوڑا ہے، چند سال کے اقتدار کا سودا نہیں کیا، پارٹی کا مستقبل ماضی سے زیادہ شاندار ہے۔

انہوں نے کہا پوری جماعت اپنے قائد کے ساتھ کھڑی ہوجائے تو فری اینڈ فیئر الیکشن ملے گا۔ ہمارے خلاف کسی نے سازش کی کوشش کی تو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ ہر وقت بیانیے کی بات اسی لئے ہوتی ہے کہ ہمارے پاس ایک بیانیہ ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا اختلاف رائے زندہ جماعتوں میں ہوتی ہے، پریشانی کی ضرورت نہیں۔ اپنی رائے دیتے ہیں، قائد کے فیصلے پر سب متحد ہوتے ہیں، ہمارے بیانیے میں کوئی ایسا نقطہ بتائیں جو آئین اور قانون کے متصادم ہو۔

مریم نواز نے پارٹی اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا پلیٹ میں رکھ کر حق نہیں ملے گا حق لینا پڑتا ہے، پارٹی میں جہاں اختلافات ہونگے وہاں دشمن کا وار کامیاب ہوگا۔