Thursday, April 18, 2024

پیپلزپارٹی کے اہم رہنمائوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی کی قیادت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے

پیپلزپارٹی کے اہم رہنمائوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی کی قیادت میں چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے
June 30, 2015
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پیپلزپارٹی کے اہم رہنما صمصام بخاری، اشرف سوہنا، طارق انیس، مرتضیٰ ستی اور قیوم جتوئی نے تحریک انصاف میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے جبکہ امیتاز صفدر وڑائچ ن لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ تحریک انصاف کی چمک دمک کا جادو پیپلز پارٹی کے ان رہنماؤں کے بھی سر چڑھ کر بولنے لگا ہے جن کی زندگیاں ہی تیر کے نشان کے لیے جانیں لڑاتے ہوئے گزر گئیں اور اب صمصام بخاری، مرتضیٰ ستی، قیوم جتوئی، اشرف سوہنا اور طارق انیس جیسے پرانے رہنما بھی پرواز کر کے تحریک انصاف میں جانے کو تیار ہیں۔ نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام  ‘‘ہو کیا رہا ہے’’ میں ناظرین کو سب سے پہلے اس حقیقت سے آگاہ کیا گیا۔ پیپلزپارٹی کے یہ رہنما تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی قیادت میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے آج شام پانچ بجے ملاقات کریں گے۔ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ ملاقات کے بعد صمصام بخاری، طارق انیس اور اشرف سوہنا تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کریں گے تو دوسری طرف امتیاز صفدر وڑائچ کے بھی پارٹی چھوڑ کر ن لیگ میں شمولیت کے امکانات ہیں۔