Friday, April 19, 2024

پیپلزپارٹی کے 10 سالہ دور اقتدار میں حلقہ این اے 227 حیدر آباد حکومت کی نظروں سے اوجھل

پیپلزپارٹی کے 10 سالہ دور اقتدار میں حلقہ این اے 227 حیدر آباد حکومت کی نظروں سے اوجھل
July 8, 2018
حیدر آباد (92 نیوز) ٹوٹی پھوٹی سڑکیں، جابجا گندگی کے ڈھیر، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات سے محروم حلقہ این اے 227 جو حیدرآباد کے گنجان آباد شہری علاقوں پر مشتمل ہے۔ پیپلزپارٹی کے 10 سالہ دور اقتدار میں یہ حلقہ حکومت کی نظروں سے اوجھل رہا۔ حلقے میں جہاں سرکاری ہسپتالوں اور اسکولوں کی حالت خستہ ہے وہیں صحت و صفائی کی صورتحال بھی انتہائی ابتر ہے، لوگ پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔ سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں بھی انتخابی گہما گہمی جاری ہے۔ این اے 227 سے ایک مرتبہ پھر مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار بلند و بانگ دعوؤں کے ساتھ انتخابی میدان میں اترے ہیں لیکن عوام کا کہنا ہے کہ وہ اس بار ووٹ کا استعمال سوچ سمجھ کر کریں گے۔