Thursday, March 28, 2024

پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم کے فیصلے سے قبل ہی سینٹ الیکشن کی تیاریاں

پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم کے فیصلے سے قبل ہی سینٹ الیکشن کی تیاریاں
January 28, 2021

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے پی ڈی ایم کے فیصلےسے قبل ہی سینیٹ الیکشن کی تیاریاں شروع کردیں۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے سینٹ الیکشن کے لیے اُمیدواروں سے درخواستیں یکم فروری کے بعد طلب کی جائیں گی۔ انٹرویوز کا سلسلہ 10 فروری کے بعد شروع ہوگا۔

پیپلزپارٹی سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا سے سینٹ الیکشن میں امیدوار نامزد کرے گی۔ پی ڈی ایم نے تاحال سینٹ الیکشن میں حصہ لینے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔

پیپلزپارٹی سندھ سے سینیٹ کی 7 جنرل، 2 ٹیکنو کریٹ اور دو خواتین کی نشستوں پر امیدوار نامزد کرے گی۔ پنجاب خیبرپختونخوا میں پیپلزپارٹی ہم خیال جماعتوں کے ساتھ اتحاد کرے گی۔