Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی کی نئی تجاویزسیاسی جماعتوں کوبھیجیں گے:اسحاق ڈار

پیپلزپارٹی کی نئی تجاویزسیاسی جماعتوں کوبھیجیں گے:اسحاق ڈار
March 6, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)حکومت نے فوجی عدالتوں میں توسیع کے معاملے پر لچک دکھا دی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کا مسود مل چکا ہے، آئندہ ایک دو روز میں باقاعدہ مذاکرات شروع کیے جائیں گے، فیصلہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اتفاق رائے سے کیا جائے گا، شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ اگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتی تو یہ نوبت نہ آتی ۔ تفصیلات کےمطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وزیر قانون زاہد حامد کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوجی عدا لتوں میں توسیع کے معاملے پر پیپلزپارٹی سے مذاکرات کیے جائیں گے۔ پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں میں ایک سال کی توسیع کی تجویز دی ہے جس پر دیگر سیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائے گی۔ پی ٹی آئی کے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اگر حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتی تو آج یہ نوبت نہ آتی۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں دو سال کی توسیع ضروری ہے۔ دوسری طرف حکومتی وزرا کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مسودے پر آئندہ ایک دو روز میں باقاعدہ مذاکرات شروع کردیے جائیں گے۔