Saturday, May 18, 2024

پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس گیارہ اپریل کو طلب

پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس گیارہ اپریل کو طلب
April 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس گیارہ اپریل کو طلب ر لیا گیا۔ پی ڈی ایم میں رہنے یا الگ ہونے کے متعلق غور ہو گا۔

اجلاس میں ن لیگ کے رویوں، پی ڈی ایم کے فیصلوں پر غور ہو گا۔ سی ای سی اجلاس میں ن لیگ کے ساتھ چلنے نہ چلنے سے متعلق بھی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں پارلیمان سے استعفے نہ دینے سے متعلق تجاویز کی توثیق کی جائے گی۔ اجلاس میں شوکاز نوٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔