Wednesday, April 24, 2024

پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت ملک سے باہر، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی روانہ

پیپلزپارٹی کی مرکزی قیادت ملک سے باہر، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی دبئی روانہ
June 25, 2015

کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) چئیرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے۔ عید امریکہ میں منائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آصف زرداری کی امریکہ روانگی کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری دبئی روانہ ہو گئے ہیں۔ ان کا طیارہ ٹرمینل ون سے نو بج کر پچاس منٹ پر روانہ ہوا۔

بلاول بھٹو زرداری اپنی ہمشیرہ بختاور بھٹو کے ہمراہ معروف شخصیت کے ذاتی طیارے میں پاکستان سے روانہ ہوئے۔ اس سے قبل آصفہ، فریال تالپور اور اویس مظفر ٹپی پہلے ہی پاکستان سے جا چکے ہیں۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ زرداری فیملی عید امریکہ میں منائے گی۔