Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی کی قیادت نے تحریک عدم اعتماد کے لیے کام شروع کر دیا

پیپلزپارٹی کی قیادت نے تحریک عدم اعتماد کے لیے کام شروع کر دیا
February 2, 2021

کراچی (92 نیوز) ملکی سیاست کے اہم مرحلے پر آصف زرداری متحرک ہو گئے۔ پیپلزپارٹی کی قیادت نے تحریک عدم اعتماد کے لیے کام شروع کر دیا۔

آصف زرداری کے اہم سیاسی شخصیات کے ساتھ رابطے ہوئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں پیپلزپارٹی کے صدر مخدوم احمد محمود پنجاب کی مختلف شخصیات کے ساتھ رابطے کر رہے ہیں۔

مخدوم احمد محمود نے دعوی کیا کہ تحریک انصاف کے کئی اراکین بھی رابطے میں ہیں۔ پی ٹی آئی کو مشوررہ دیا کہ وہ مینجمنٹ پر توجہ دے ۔ یہ بھی کہا کہ چوہدری برادران سے دیرینہ تعلق ہے۔