Thursday, April 18, 2024

پیپلزپارٹی کی سلام شہداءریلی، کراچی جیالوں کے رنگ میں رنگ گیا

پیپلزپارٹی کی سلام شہداءریلی، کراچی جیالوں کے رنگ میں رنگ گیا
October 16, 2016
کراچی (92نیوز)کراچی میں پیپلزپارٹی کی ریلی کے لیے جیالے ٹولیوں کی شکل میں بلاول ہاوس کے باہر پہنچ چکے ہیں۔ جیالوں میں بھرپور جوش وخروش ہے۔ ریلی کے شرکاءبھنگڑے ڈال رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے سلام شہداءریلی کا اہتمام کیا تو جیالوں کا جوش و ولولہ آسمان کی بلندیاں چھونے لگا۔ جیالوں کی تیاریاں قابل دید تھیں۔ ایک جیالا تو معذوری کے باوجود ریلی میں شریک ہوگیا۔ ایک دیوانہ تو ایسا بھی تھا جو پارٹی پرچم میں رنگا ہوا نظر آیا اور پارٹی ترانوں پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ ریلی میں شریک جیالوں کا کہنا ہے کہ وہ شہید بی بی کے صاحب زادے کا ساتھ دینے آئے ہیں۔