Saturday, April 20, 2024

پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے

پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے
October 23, 2020
 کراچی (92 نیوز) ذوالفقار علی بھٹو کی اہلیہ اور پیپلزپارٹی کی سابق چیئرپرسن بیگم نصرت بھٹو کی آج 9 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔ نصرت بھٹو نے شوہر کی پھانسی کے بعد پہلے پارٹی کو اور پھر فیملی کو سنبھالا دیا۔ بیگم نصرت بھٹو سیاسی تاریخ کا وہ منفرد کردار ہے جہاں سکھ اور دکھ کا صحرا ایک شخصیت میں سما جائے۔ ذوالفقار بھٹو کی رفاقت ملی توعیش و عشرت کو پس پشت ڈال کر میدان سیاست کے کارزار میں اتر گئیں ۔ شوہر زاندنوں میں اور پیپلزپارٹی خطرات میں تھی ۔ نصرت بھٹو نے عدالتوں اور جیلوں کے چکر کاٹے اور لاہور کی سڑکوں پر لہو لہان بھی ہوئیں۔ نصرت بھٹو نے شوہر کی پھانسی کے بعد پہلے پارٹی کو اور پھر فیملی کو سنبھالا دیا۔ کبھی ایک تو کبھی دوسرے بیٹے کی ناگہانی موت کا صدمہ برداشت کیا ۔ پے درپے صدمات سے اعصاب ٹوٹنے لگے تو پہلے کینسر اور پھر یاداشت کھو جانے کی بیماری نے نصرت بھٹو کو تنہا کر دیا۔ بے نظیر بھٹو کی موت نے تو اصفہان کی شہزادی نصرت بھٹو کے زخموں کا گھاو مزید گہرا کر دیا۔ نصرت بھٹو نے چار سال تک بیماری کا مقابلہ کیا اور پھر 23 اکتوبر 2011 کو ان کی سانس کی ڈوری ٹوٹ گئی۔