Friday, March 29, 2024

پیپلزپارٹی کی ریلی فیصل آباد کی جانب رواں دواں

پیپلزپارٹی کی ریلی فیصل آباد کی جانب رواں دواں
January 19, 2017
لاہور(92نیوز)لاہور سے نکلنےوالی پیپلزپارٹی کی ریلی فیصل آباد کی طرف رواں دواں ہے کارکنوں نے بھنگڑے ڈالے اور اپنے قائد کے حق میں نعرے لگائے چیئرمین  بلاول بھٹو نے کہا کہ حکمرانوں سے جلد چھٹکارا پانا ہو گا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کی لاہور سے فیصل آباد جانے والی ریلی کے لیے پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کی صبح سے ہی آمد شروع ہو گئی تھی۔ کارکن اپنے قائد کےحق میں نعرے لگاتے اور بھنگڑے ڈالتے رہے۔ ریلی کے آغاز سے قبل ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو کو امام ضامن باندھا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جب بلاول ہاؤس سے باہر آئے اور کارکنوں کا جوش و جذبہ دیکھ کر مسکرائے اور ہاتھ ہلا کر ان کے نعروں کا جواب دیتے رہے۔ ریلی سگیاں پل پر پہنچی تو چیئرمین بلاول بھٹو گاڑی سےباہر آگئے اور کارکنوں کےساتھ مل کر جیے بھٹو کےنعرے لگاتے رہے۔۔ اپنے مختصر خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ملک کے لیے بے پناہ قربانیاں دیں کہنے لگے حکمران کالعدم تنظیموں کو چھوٹ دے کر سیاسی کارکنوں کو گرفتار کرتے ہیں ۔ پیپلزپارٹی کی ریلی شیخوپورہ پہنچی تو جیالوں نے شاندار استقبال کیا۔ ریلی ننکانہ موڑ اور شاہکوٹ سے ہوتی ہوئی فیصل آباد پہنچے گی جہاں بلاول بھٹو کارکنوں سے خطاب کریں گے۔