Monday, September 16, 2024

شیری رحمن سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر

شیری رحمن سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر
March 22, 2018

اسلام آباد( 92 نیوز )شیری رحمن سینیٹ میں پہلی خاتون اپوزیشن لیڈر مقرر ہو گئیں ۔  سینیٹ سیکرٹریٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ شیری رحمان نے اپوزیشن لیڈر کا چارج سنبھال لیا،انہیں اپوزیشن لیڈر کا پروٹوکول بھی مل گیا۔

شیری رحمان  سینیٹ میں پہلی خاتون ، پیپلزپارٹی کی ساتویں جب کہ مجموعی طور پر 12ہویں اپوزیشن لیڈر ہوں گی ۔شیری رحمان کو 34 ارکان سینیٹ کی حمایت حاصل تھی۔

چارج سنبھالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیری رحمان نے حمایت کرنے والے ارکانکا شکریہ ادا کیااور کہا کہ تحریک انصاف سمیت اپوزیشن کی تمام جماعتوں ساتھ  لیکر چلیں گے۔

شیری رحمن نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی ہمیشہ جمہوریت اور اکثریت کے فلسفے پر یقین رکھتی ہے۔ سینیٹ کو پہلے سے زیادہ مؤثر اور سرگرم بنائیں گے۔

قبل ازیں سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کیلئے  اعظم سواتی نے بھی 19 ارکان کی حمایت کے ساتھ درخواست جمع کرا ئی تھی ۔