Thursday, April 25, 2024

پیپلزپارٹی کی اے پی سی ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا مسودہ فاروق ایچ نائیک کے سپرد

پیپلزپارٹی کی اے پی سی ، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا مسودہ فاروق ایچ نائیک کے سپرد
March 4, 2017
اسلام آباد(92نیوز)پیپلزپارٹی کی اے پی سی فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کاقانونی مسودہ تیار کرنے کی ذمہ داری فاروق ایچ نائیک کو سونپ دی گئی۔ کانفرنس میں شامل تمام جماعتوں کے اتفاق رائے کے بعد مسودہ پارلیمنٹ میں پیش کیا جائیگا۔ اے پی سی نے فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کی حمایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے زرداری ہاﺅس میں پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس 13سیاسی جماعتوں کے رہنماﺅں نے شرکت کی۔۔آصف علی زرداری کاکہنا تھا کہ اے پی سی کا مقصد ملک کی سیاسی قیادت کو فوجی عدالتوں کے معاملے پر اعتماد میں لینا ہےحتمی فیصلہ سب کی مشاورت سے ہو گا ۔کانفرنس کے بعد میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے فرحت اللہ بابر نے بتایا کہ تحفظات دور کرنے کےلئے قانونی مسودہ تیار ہوگا فاروق ایچ نائیک کی سربراہی میں ٹیم بنے گی۔ بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کا نفرنس میں نیشنل ایکشن پلان پر بھی کافی باتیں ہوئیں۔ فوجی عدالتوں پر کچھ تحفظات تھےاپنے وکلاءسے بات کرکے فوجی عدالتوں کے دائرہ کار پر ڈرافٹ پیش کریں گے۔ اس موقع پر شیخ رشید کاکہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ وہ نوازشریف کے مخالف ہیں۔ فوجی عدالتوں کی دو سالہ توسیع پر سب متفق ہیں پیپلزپارٹی پانامہ لیکس او رڈان لیکس پر فیصلہ کرے۔