Friday, March 29, 2024

پیپلزپارٹی کی اے پی سی جاری، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کا بائیکاٹ

پیپلزپارٹی کی اے پی سی جاری، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم کا بائیکاٹ
March 4, 2017

اسلام آباد (92نیوز) آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کی سربراہی میں پیپلزپارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس جاری ہے۔ سیاسی جماعتوں کے قائدین مولانا فضل الرحمان، آفتاب شیرپائو، میاں افتخار، افراسیاب خٹک، غلام احمد بلور، زاہد خان، صاحبزادہ حامد رضا، خرم نواز گنڈاپور اور دیگر رہنما کانفرنس میں شریک ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری شجاعت حسین بھی اے پی سی میں موجود ہیں۔

کانفرنس کا مقصد سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ کانفرنس میں فوجی عدالتوں میں توسیع اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ تحریک انصاف اور ایم کیو ایم نے کانفرنس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کو دعوت نہیں دی گئی۔