Saturday, April 20, 2024

پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم کے حق میں سندھ سے دو امیدوار دستبردار کرانے کی پیشکش

پیپلزپارٹی کی ایم کیو ایم کے حق میں سندھ سے دو امیدوار دستبردار کرانے کی پیشکش
February 27, 2021

کراچی (92 نیوز) سینیٹ الیکشن سے قبل سندھ میں سرپرائز کی تیاری،پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم کےحق میں سندھ سے دو امیدوار دستبردار کرانے کی پیشکش کردی ۔

پیپلزپارٹی کی ایک ملاقات نے سیاسی ماحول میں نئی بحث چھیڑ دی، پی ٹی آئی کی اتحادی ایم کیو ایم کو تعاون کی پیشکش کی گئی ، دو نشستوں سےبھی امیدوار دستبردار کرانے کا اعلان کر دیا جب کہ  ایم کیوایم کو قومی اسمبلی میں اپنے ووٹ یوسف رضاگیلانی کو دینا ہونگے، حریف جماعتوں نے اتفاق کیاکہ ملک کو سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہے۔

سندھ کے دو بڑے سیاسی حریفوں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی وفد کی ملاقات  عارضی مرکز میں ہوئی، ایوان بالا کے الیکشن اور سندھ کی سیاست پر غور ہوا، ایم کیوایم نے کراچی کے مسائل اور ووٹرز کی محرومیوں کا ذکر کیا، پیپلزپارٹی نے تجویز دی کہ ایم کیوایم اگر ساتھ چلے تو سندھ میں سینیٹ کی دونشستیں دینے کو تیارہیں۔

دونوں جماعتوں نے ملاقات میں اتفاق کیا کہ ملک کو سنجیدہ قیادت کی ضرورت ہےفیصل سبزواری نے کہا کہ وفاقی حکومت کو معاہدہ یاد دلاتے رہتے ہیں ایم کیوایم کا مالک کوئی اور نہیں کارکن ہیں ۔

پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان اگر سینیٹ الیکشن پر معاہدہ ہوجاتاہے توسندھ میں دونوں جماعتیں ملکر سینیٹ کی چار مخصوص نشستیں اور پانچ جنرل نشستیں باآسانی جیت سکتی ہیں۔