Wednesday, May 1, 2024

پیپلزپارٹی کی اکثریت نے نوازشریف کی تقریر کی مخالفت کر دی ، ذرائع

پیپلزپارٹی کی اکثریت نے نوازشریف کی تقریر کی مخالفت کر دی ، ذرائع
October 18, 2020
لاہور (92 نیوز) ن لیگ کراچی جلسہ میں نوازشریف کی تقریر کروانے کیلئے متحرک ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اکثریت نے نوازشریف کی تقریر کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق کراچی جلسہ میں نوازشریف کی تقریر نہیں ہو سکتی۔ مسلم لیگ ن کے 3 رہنماؤں نے بلاول بھٹو کو نوازشریف کی تقریر کا کہا تھا۔ پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی تقریر سے ملک میں نفرت اور انتشار کی سیاست بڑھے گی۔ نوازشریف کی تقریر اداروں کے ساتھ کھل کر تصادم ہے۔ ذرائع نے بتایا نوازشریف کی تقریر ہو گی یا نہیں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ایک مرتبہ پھر رابطہ ہوا۔ پیپلزپارٹی کے انکار کے بعد ن لیگ نے مولانا فضل الرحمٰن، محمود اچکزئی اور دیگر رہنماؤں سے نوازشریف کی تقریر کے حوالے سے رابطے شروع کر دیئے۔ کراچی جلسہ کے بعد متحدہ اپوزیشن میں مزید دوریاں بڑھ جائیں گی۔