Saturday, April 27, 2024

پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مراد علی شاہ کے بھرپور دفاع کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مراد علی شاہ کے بھرپور دفاع کا فیصلہ
December 31, 2018
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بھرپور دفاع کا فیصلہ کر لیا ہے  جبکہ  وزارت اعلیٰ کےخودساختہ  امیدوار جیالےوزرا کی سرزنش  بھی کی گئی ،انتہائی ناگزیرصورتحال  پر ہی ان ہاؤس تبدیلی کا آپشن استعمال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے استعفے کے مطالبے پر پیپلزپارٹی کی قیادت مراد علی شاہ کے حق میں ڈٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت نے وزارت اعلیٰ کےخودساختہ جیالےامیدواروں کی سرزنش کی۔ سندھ کابینہ کے دو وزرا درپردہ اعلیٰ عہدے کےلئے لابنگ کررہے تھے ، پارٹی قیادت کے سخت ردعمل کےبعد ناصرحسین شاہ بھی بیک فٹ پرچلےگئے۔ ذرائع کے مطابق  انتہائی ناگزیرصورتحال  پر ہی ان ہاوس تبدیلی کے آپشن کواستعمال کیاجائےگا۔ ذرائع کےمطابق اس صورت میں سردار شاہ،آغاسراج درانی اور امتیاز شیخ امیدوار ہوسکتےہیں۔