Tuesday, April 30, 2024

پیپلزپارٹی کوحکیم سعیدگراؤنڈمیں جلسے کی اجازت ،پی ٹی آئی کا سڑک پرجلسے کا اعلان

پیپلزپارٹی کوحکیم سعیدگراؤنڈمیں جلسے کی اجازت ،پی ٹی آئی کا سڑک پرجلسے کا اعلان
May 7, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سیاسی پارہ آسمان کی بلندیوں پر جاپہنچا،پی پی اور پی ٹی آئی 12 مئی کو ایک ہی دن حکیم سعید گراؤنڈ پر جلسہ کرنے کو بےتاب ہیں ،  جیالوں کوتو اجازت مل گئی، عارف علوی کہتے ہیں کہ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملی تو اسی سڑک پر جلسہ کرینگے ۔ادھر گراؤنڈ میں جیالوں اور کھلاڑیوں میں بھی ٹاکرا ہوگیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کہتے ہیں انتظامیہ سے معلوم کرکے درخواست دی ہے ، پی ٹی آئی غنڈا گردی کرکے ہمارا جلسہ روکنا چاہتی ہے۔ یہ تو طے ہوگیا کہ حکیم سعید گراونڈ میں بلاول بھٹو خطاب کریں گے تاہم اب تحریک انصاف کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا،یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔