Thursday, April 25, 2024

پیپلزپارٹی کو علاقائی جماعت کہنے والے بےوقوف ہیں : مولابخش چانڈیو

پیپلزپارٹی کو علاقائی جماعت کہنے والے بےوقوف ہیں : مولابخش چانڈیو
September 4, 2016
کراچی (92نیوز) مولابخش چانڈیو سیاسی مخالفین پر برس پڑے۔ کہتے ہیں پیپلزپارٹی کا کوئی نعم البدل نہیں۔ پیپلزپارٹی کو علاقائی جماعت کہنے والے بےوقوف ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عقل کے اندھے کہتے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو گئی۔ بےوقوف لوگ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا جمہوریت کے دشمنو عنقریب آپ کی نیندیں حرام ہو جائیں گی۔ بلاول بھٹو پیپلزپارٹی کی تنظیم نو کر کے پورے ملک میں دورے کریں گے۔