Sunday, May 19, 2024

پیپلزپارٹی کو بچا کھچا ملک توڑنے نہیں دیں گے، مصطفی کمال

پیپلزپارٹی کو بچا کھچا ملک توڑنے نہیں دیں گے، مصطفی کمال
December 26, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) مصطفی کمال کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کو بچا کھچا ملک توڑنے نہیں دیں گے۔

کراچی کی حسن اسکوائر چورنگی پر پی ایس پی نے  احتجاجی مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی ایس پی اپنے خطاب میں ایک بار پھر سندھ حکومت  پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے کہا عوام  کے حقوق کیلئے مصطفی کمال پہلی گولی  کھانے کو تیار ہے۔ وزیر اعلی ہاوس کے باہر کھڑے ہو کر اپنی آواز مراد علی شاہ کو سنائیں گے۔ نئے سال کے آغاز پر  انقلاب برپا ہو گا۔ دو جنوری کو کارکنان  سے حتمی مشورہ کروں گا۔

مصطفی کمال نے ایم کیوایم پاکستان کو بھی تنقید کا نشانا بنایا اور کہا ہڑتالوں کی چیمپئین جماعت آج سندھ حکومت کے رویے پر خاموش ہے۔ پیپلزپارٹی ملک کیخلاف کام کر رہی ہے۔ ایم کیوایم  والے اس جرم میں برابر کے شریک ہیں۔