Thursday, April 25, 2024

پیپلزپارٹی کو 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

پیپلزپارٹی کو 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی
December 24, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کو 27 دسمبر کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت دے دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد عباسی نے ریمارکس دیئے پُرامن جلسہ ہر سیاسی جماعت کا حق ہے۔ انتظامیہ سکیورٹی فراہم کرے۔ دوسری برف پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے کہا راولپنڈی میں جلسہ ہر صورت کرینگے۔ سیاسی سرگرمیوں کیلئے کسی سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا حکومت کا ارادہ ہمیں روکنے کا ہے۔ حکومت ہماری سیاسی سرگرمیوں کو روک رہی ہے۔ ہمیں حکومت کے ہتھکنڈے نہیں روک سکیں گے۔ ہم اجازت ناموں کے چکر میں نہیں، اجازت دینے پر عدالت کے مشکور ہیں۔