Tuesday, May 7, 2024

پیپلزپارٹی کل کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی، جلسے کی تیاریاں جاری

پیپلزپارٹی کل کراچی میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریگی، جلسے کی تیاریاں جاری
April 28, 2018
کراچی (92 نیو ز) پاکستان پیپلزپارٹی بھی کل طاقت کا مظاہرہ کرے گی ، پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی  کے ٹینکی گراؤنڈ لیاقت آباد میں  جلسے کی تیاریاں جاری ہیں ۔ مقامی قیادت کی جانب سے پنڈال میں 30 ہزار کرسیاں لگانے کا دعویٰ کیا گیا ہے ، بلاول بھٹو زرداری کل سہ پہر چار بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی  انتظامات کا جائزہ لینے ٹنکی گراونڈ پہنچے،ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی کویرغما ل بنا کر رکھا گیا تھا ، شہر  میں کئی برسوں تک کوئی ترقیاتی کام نہیں ہونے دئیے گئے۔ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ نواز شریف اس وقت کراچی کی یاد نہیں آئی جب وہ وزیراعظم تھے  ، کوئی بڑا شخص پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر نہیں جا رہا، اگر ایک آدھ کوئی ہے  تو اس سے  پیپلز پارٹی کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔