Friday, April 26, 2024

پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ سے استعفے نہیں دے گی، شیخ رشید

پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ سے استعفے نہیں دے گی، شیخ رشید
September 26, 2020
لاہور (92 نیوز) وفاقی وزیر شیخ رشید کہتے ہیں پیپلزپارٹی کسی صورت سندھ سے استعفے نہیں دے گی۔ کسی ادارے کا ترجمان نہیں ہوں، ملاقاتیں کوئی اہم بات نہیں ہے۔ شک پڑ رہا ہے ن اور شں میں سے کوئی ط نہ نکل آئے، چودہ وزارتیں کی ہیں جس کا دل چاہتا ہے وہ نیب چلا جائے۔ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف قومی ایشو پر ملاقات کرتے ہیں مگر بات ذاتی ایشو پر کرتے ہیں، نواز شریف سے 10 سوال پوچھنا چاہتا ہوں، اسامہ بن لادم سے کتنی ملاقاتیں کیں اور کتنا چندہ لیا؟، مودی سے ملک سے باہر رہ کر فون پر باتیں کیوں کرتے تھے؟، لاہور سے چیف جسٹس سجاد پر حملے کے لیے بسیں کس نے بجھیں؟۔ ووٹ کی بات کرتے ہیں کورٹ کی بات کیوں نہیں کرتے ؟، اجمل قصاب کے گھر کا پتہ کس نے دیا؟، ڈان لیک کے پیھے کون تھا ؟، 2013 کے الیکشن میں کتنا خرچہ کیا اور سیف الرحمان کے ذریعے قطر سے کتنے پیسے آئے؟،  نیب دفتر پر حملے کا پلان لندن سے کیا؟۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ چیزیں مہنگی ہیں اس کا اعتراف کرتا ہوں، آٹا اور چینی میں سبسڈی کرواؤں گا۔ میں کسے ادارے کا ترجمان نہیں ہوں، ان سب سے سینئر ہوں۔ چودہ وزارتیں کی ہیں جس کا دل چاہتا ہے وہ نیب چلا جائے۔ جو بھی استعفی دے گا اس پر الیکشن کمیشن الیکشن کروائے گا۔ وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ 15 اکتوبر سے پرانہ ٹائم ٹیبل بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، مفت کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ریلوے کے دروازے بند ہو جائیں گے۔ 5 لوڈنگ مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملک بھر کے ریلوے سٹیشن پر سیلانی فاؤنڈیشن کو پانی پلانٹ لگانے کی اجازت دی ہے۔