Thursday, March 28, 2024

پیپلزپارٹی کا51واں یوم تاسیس سکھر میں منانے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا51واں یوم تاسیس سکھر میں منانے کا فیصلہ
November 29, 2018
سکھر( 92 نیوز) روٹی کپڑا اور مکان کا نعرا لگانے والی پاکستان پیپلز پارٹی نے 51ویں  یوم تاسیس کے لئے  سکھر کا انتخاب کیا ہے  ۔ پاکستان پیپلز پارٹی پر  سندھ کے عوام   پچھلی کئی دہائیوں سے اعتبار کرتی آئی ہے  لیکن انکی کارکردگی کی بات کی جائے تو وہ کچھ خاص نہیں ،  سکھر میں موجود ضلعی کے سب سے بڑے سول ہسپتال میں 54 ڈاکٹروں کی اسامیوں کو فل کروایا جا سکا اور نہ  ہی جدید مشینری سے آراستہ  برن وارڈ شروع کروایا جا سکا ۔ سکھر دریائے سندھ کے کنارے پر تو موجود ہے لیکن  سکھر کے شہری فراہمی آب کے مسائل سے بھی دو چار ہیں۔ٹریفک کا نظام درست ہے  اور نا ہی شہر کی گزرگاہوں کے مسائل حل ہو سکے ۔ سکھر کا این آئی سی وی ڈی جو اٹھارہویں ترمیم کے بعد صوبائی حکومت یعنی  پاکستان پیپلز پارٹی کے جانب سے بنایا گیا جو اندرون سندھ کے رہائش پذیر لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ۔ سکھر میں کسی جامعہ کا نہ ہونے بھی برسر اقتدار سکھر کے نمائندوں کے لئے ایک سوالیہ نشان تھا لیکن پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سکھر میں وومین یونیورسٹی کا افتتاح  بھی قابل ستائش ہے۔