Friday, April 19, 2024

پیپلزپارٹی کا گڑھ لاڑکانہ بنیادی سہولیات سے محروم

پیپلزپارٹی کا گڑھ لاڑکانہ بنیادی سہولیات سے محروم
October 15, 2019
لاڑکانہ ( 92 نیوز)  پیپلزپارٹیکا گڑھ لاڑکانہ آج بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ، اپنے دعوؤں کے برعکس  صوبائی حکومت نے ترقیاتی کاموں پر توجہ دی ہے اور نہ ہی سیوریج کے نظام میں بہتری لائی جاسکی ہے۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے ترقیاتی کاموں کے دعوے صرف زبانی جمع خرچ تک محدود ہیں ، پیپلزپارٹی کا گڑھ  کہلوانے والے لاڑکانہ میں بھی  ترقیاتی کاموں کی صورتحال صوبے کے دیگر شہروں کی طرح ہے، سیوریج کے خراب نظام کی وجہ سے مختلف علاقوں میں گندا پانی جمع ہونے سے کئی بیماریاں پھوٹ پڑی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کی ایک کالونی کو 25 سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا  لیکن یہاں بھی ترقیاتی کاموں کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی اور آج شہری حکومت سے ڈھیر سارے شکوے کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ شہریوں کا مطالبہ ہے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کو چاہئے کہ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی جانب بھی توجہ دی جائے، تاکہ مشکلات کا شکار شہریوں کو کچھ سکون کا سانس مل سکے۔