Saturday, May 18, 2024

پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو ٹرین مارچ لاڑکانہ کی طرف رواں دواں

پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو ٹرین مارچ لاڑکانہ کی طرف رواں دواں
March 27, 2019

 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو لاڑکانہ کی جانب رواں دواں ہے۔ راستے میں کئی اسٹیشنوں پر شاندار استقبال کیا گیا۔

 دوسرے روز بلاول بھٹو زرداری نے مختلف اسٹیشنز پر جیالوں سے خطاب کیا۔ نوابشاہ سے خیرپور تک ہر اسٹیشن پر کاروان بھٹو کا والہانہ استقبال ہوا۔

 بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئے پاکستان میں مہنگائی کا سونامی آیا ، خان صاحب نے الیکشن میں کئے گئے وعدے پورے نہیں کیے۔

 کاروان بھٹو ٹرین مارچ سے مسلسل خطاب کے سبب بلاول بھٹو کا گلہ خراب ہوگیا مگر جوش برقرار ہے کہیں نعروں سے تو کہیں اشعار کا تڑکا لگایا۔

 پیپلزپارٹی کا کاروان بھٹو دو روز سفر کرنے کے بعد آج سکھر شکارپور سے ہوتا ہوا رات گئے لاڑکانہ میں اختتام پذیر ہو گا۔

دوسری طرف بلاول بھٹو نے عمران خان پر تاک تاک کر وار کیئے اور بولے یہ کیسا وزیراعظم ہے جو یوٹرن لیتا ہے بے شمار۔ عام انتخابات میں بدترین دھاندلی ہوئی، ووٹ چوری کرکے حکومت بنائی، احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں نامنظور ہیں۔ احتساب کا نیا ادارہ بنائیں گے۔

 بلاول نے نواز شریف کو سندھ میں علاج کرانے کی پھر پیشکش کر دی۔