Sunday, May 12, 2024

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم پر ملک کو بدنام کرنے کا الزام

پیپلزپارٹی کا وزیراعظم پر ملک کو بدنام کرنے کا الزام
April 23, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے وزیراعظم عمران خان پر ملک کو بدنام کرنے کا الزام لگا دیا۔

 قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کی اور کہا ایران میں جا کر اپنی سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے کا اعتراف احمقانہ ہے، مودی کی جیت کی خواہش اور افغان حکومت سے متعلق بیانات بھی تشویش کا باعث ہیں۔ آپ کو ملک کی قسمت سے کھیلنے نہیں دیں گے۔

حنا ربانی کھر نے کہا احمقانہ بیانات سے عالمی سطح پر پاکستان کا مذاق بن رہا ہے۔ پہلے اسٹیٹ افیئر سے متعلق ٹریننگ لے لیں۔

دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مریم نواز نے بھی ردعمل دے دیا۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1120630922448121856

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا دوسرے ملک میں بیٹھ کر اپنے ملک کو رسوا کرنیکی مثال نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا ذراسوچیے !ایرانی قیادت ہمارے بارے میں کیا سوچتی ہو گی۔