Sunday, May 19, 2024

پیپلزپارٹی کا قانون انصاف کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا قانون انصاف کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
May 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال کو قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف میں طلب کرنے کے معاملے پر پاکستان پیپلزپارٹی نے  کمیٹی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ پیپلزپارٹی کے ارکان نوید قمر اور شگفتہ جمانی  قائمہ کمیٹی قانون و انصاف کا بائیکاٹ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کا موقف ہے کہ کمیٹی کی جانب سے چیئرمین نیب کو طلب کیا جانے نیب کے کام میں مداخلت کے مترادف ہے ۔