Thursday, April 18, 2024

پیپلزپارٹی کا فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کی مخالفت کا اعلان

پیپلزپارٹی کا فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کی مخالفت کا اعلان
April 4, 2019


نوڈیرو ( 92 نیوز) پیپلزپارٹی نے فوجی عدالتوں کے دوبارہ قیام کی مخالفت کرنے کا اعلان کردیا ۔

نوڈیرو میں مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کے بعد پیپلزپارٹی  کے رہنماؤں نے میڈیا کو بریفنگ دی  اور مہنگائی، بیروزگاری اور بگڑتی اقتصادی صورت حال کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا ۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فاشسٹ حکومت کی پالیسیوں پر آواز اٹھائیں گے، اجلاس میں سیاسی احتساب نما انتقام کو مسترد کیا گیا۔