Sunday, September 8, 2024

پیپلزپارٹی کا عید کے بعد بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا عید کے بعد بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے خلاف احتجاج کا فیصلہ
July 4, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت کو سندھ میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ پر وارننگ دے دی ۔ سینئر وزیر نثار کھوڑوکا کہنا ہے کہ عید کے بعد بجلی تقسیم کرنے والے اداروں کے خلاف احتجاج کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں سینئر وزیر نثار کھوڑو نے مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو سمیت دیگر رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ۔ انہوں نے بجلی کی فراہمی پر وفاقی حکومت کے وعدوں دعووں کے ساتھ لارے لپوں کا بھی ذکر کیا اور کہا شہروں کی آواز ہے گاوں گوٹھوں کی کوئی صدا نہیں عید کے بعد بھرپور عوامی احتجاج ہوگا۔ نثارکھوڑو نے پانچ جولائی کو عوامی حکومت اور منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کو ہٹائے جانے کے خلاف یوم سیاہ منانے کا بھی اعلان کیا  ۔