Saturday, April 27, 2024

پیپلزپارٹی کا سیاسی انتقام کا واویلا مجرموں کو بچانے کے لیے ہے : عمران خان

پیپلزپارٹی کا سیاسی انتقام کا واویلا مجرموں کو بچانے کے لیے ہے : عمران خان
December 28, 2015
اسلام آباد (92نیوز) عمران خان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں لٹیروں کو بچانے کے لئے شور مچا رہی ہے۔ پنجاب میں بھی اسی طرح احتساب ہونا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنی ایک ٹویٹ میں پیپلز پارٹی کے رہنماوں کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ کپتان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ میں لٹیروں کو بچانے کے لیے شور مچار ہی ہے۔ ایک دوسرے کو بچانے والے اب احتساب ہونے پر واویلا کر رہے ہیں۔ عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب میں بھی اسی طرح احتساب ہونا چاہئے‘ خیبرپختونخوا میں نیب کی کارروائیوں کا خیر مقدم کریں گے۔