Thursday, May 9, 2024

پیپلزپارٹی کا جیالے ارکان سندھ اسمبلی کو فنڈز جاری کرنیکا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا جیالے ارکان سندھ اسمبلی کو فنڈز جاری کرنیکا فیصلہ
January 14, 2020
کراچی ( 92 نیوز) جیالے رہنماؤں کو منانے کیلئے پیپلزپارٹی  نے اپنے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔  پیپلزپارٹی سےتعلق رکھنے والے سینیٹرز،ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دئیے جائینگے۔ سندھ حکومت نے جیالے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز  سے نوازنے کا فیصلہ کرلیا  ، ارکان قومی وصوبائی اور سینیٹرز کو دو حلقہ انتخاب میں ترقیاتی کاموں کے لئے دو کروڑ سے آٹھ کروڑ روپے کے فنڈز دئیے جائیں گے، پیپلزپارٹی کے ضلعی عہدیداروں کی بھی مشاورت شامل ہوگی۔ سیاسی میدان میں الیکشن کے موسم کی پیش گوئی ، جیالوں نے بھی تیاریاں شروع کردیں ۔ پیپلزپارٹی قیادت کے حکم پر ارکان اسمبلی کا دیرینہ مطالبہ بالاخر مان لیاگیا ، سندھ میں پیپلزپارٹی والوں کو اپنے حلقوں کے لیے ترقیاتی فنڈز ملیں گے۔ ضمانت پر آزادی ملتے ہی فریال تالپور بھی سندھ کی سیاست میں متحرک ہو گئیں اور مختلف اضلاع کے دورے شروع کردئیے  ، 2020 کو الیکشن کا سال قرار دیتے ہوئے رہنماؤں کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ سندھ حکومت نے پیپلزپارٹی کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جیالے رہنماوں کی تجویز پر دو کروڑ روپے سے آٹھ کروڑ روپے کے منصوبوں کے لیے ترقیاتی فنڈز کا اجرا ہوگا ۔