Saturday, May 18, 2024

پیپلزپارٹی کا جیالا رہنما کپتان کی ٹیم میں شامل، راجہ ریاض کا پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان

پیپلزپارٹی کا جیالا رہنما کپتان کی ٹیم میں شامل، راجہ ریاض کا پیپلزپارٹی چھوڑنے کا اعلان
May 13, 2016
فیصل آباد (نائنٹی ٹو نیوز) سابق اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی اور سینئر رہنما راجہ ریاض نے پیپلزپارٹی سے طویل رفاقت کے بعد پارٹی چھوڑنے اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکرنے کا فیصلہ کرلیا۔ راجہ ریاض نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق سے ملاقات کے بعد کیا۔ فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے جلسے میں انٹری دیں گے۔ دو ہزار تیرہ کے عام انتخابات میں یوں تو پورے ہی پنجاب میں پیپلزپارٹی کا صفایا ہوا مگر فیصل آباد میں اس بری شکست کی تمام ذمہ داری راجہ ریاض پر ڈالی گئی، تب سے پارٹی کے ہر اجلاس میں ان پر کڑی تنقید ہوتی رہی۔ راجہ ریاض نے اگرچہ تمام صورتحال برداشت کی مگر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اور اب حال ہی میں بلاول بھٹو کی جانب سے پڑنے والی ڈانٹ ڈپٹ نے تو انہیں پارٹی چھوڑنے پر ہی مجبور کر دیا۔ صورتحال کی خبر پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو ہوئی تو انہوں نے معاملے کی نزاکت کو جانتے ہوئے پرانے تعلق کی بنیاد پر راجہ ریاض احمد سے رابطہ کرکے انہیں اپنی جماعت میں شمولیت کی پیشکش کر ڈالی جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔ راجہ ریاض احمد شاہ محمود قریشی اور نعیم الحق سے باضابطہ ملاقات کر کے تمام معاملات طے کر چکے ہیں اور فیصلہ کیا ہے کہ وہ 20 مئی کو اپنے شہر میں پی ٹی آئی کے اجتماع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خاں کی موجودگی میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیں گے۔