Thursday, March 28, 2024

پیپلزپارٹی کا جلسہ یوم تاسیس کا تھا، سعید غنی

پیپلزپارٹی کا جلسہ یوم تاسیس کا تھا، سعید غنی
December 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے پیپلزپارٹی کا جلسہ یوم تاسیس کا تھا۔

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹسز پر سماعت ہوئی۔ سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سعید غنی نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کے تحت ترقیاتی کاموں کے اعلان پر کارروائی ہوتی ہے۔ پیپلزپارٹی کا پشاور کا جلسہ یوم تاسیس کے حوالے سے تھا۔ پیپلزپارٹی کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے  نوٹس واپس لینے کی استدعا کی جس پر  فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔

سماعت کے بعد وزیر اطلاعات سندھ سعیدغنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو خیبر پختونخوا جانے سے روکا لیکن پھر بھی وہ ہو گئے اور ترقیاتی سکیموں کا بھی  اعلان کیا۔ اگر مجھے جرمانہ ہو سکتا ہے تو پھر وزیر اعظم کو بھی سزا ہونی  چاہیئے۔

سعید غنی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کو مانتے ہیں اور عمل  بھی کرتے ہیں لیکن موقف سنے بغیر جرمانہ کرنا درست نہیں۔