Monday, September 16, 2024

پیپلزپارٹی کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان

پیپلزپارٹی کا جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے امداد کا اعلان
March 29, 2016
لاہور (92نیوز) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جناح ہسپتال میں سانحہ گلشن اقبال پار ک کے زخمیوں کی عیادت کی اور کہا کہ وہ یہ دکھ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔ سندھ حکومت نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس پانچ لاکھ روپے امدادکاا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پارٹی رہنماوں اور وزیراعلی سندھ کے ساتھ ہمراہ جناح ہسپتال پہنچے۔ انہوں نے زخمیوں کو گلدستے اور مٹھائیاں پیش کیں۔ زخمیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ متاثرین کا درد اچھی طرح جانتے ہیں۔ اس حوالے سے مدد کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی۔ اس موقع پر سائیں سے ایک صحافی نے پنجاب میں آپریشن سے متعلق سوال کیا مگر اس سے پہلے کہ قائم علی شاہ جواب دیتے میڈیا نمائندے کو وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر پولیس کی جانب سے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے جس کے باعث پیپلزپارٹی کی ایم پی اے فائزہ ملک اور خرم جہانگیر وٹو ہسپتال میں داخل نہ ہو سکے۔ بعدازاں فائزہ ملک نے اسمبلی میں تحریک استحقا ق لانے کا اعلان کیا۔