Tuesday, May 7, 2024

پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ ، سندھ کے جزائر پر بنائی گئی آئی لینڈ اتھارٹی مسترد

پیپلزپارٹی کا اہم فیصلہ ، سندھ کے جزائر پر بنائی گئی آئی لینڈ اتھارٹی مسترد
October 21, 2020
 کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے سندھ کے جزائر پر بنائی گئی آئی لینڈ اتھارٹی مسترد کر دی۔ پیپلزپارٹی نے صدارتی آرڈیننس پر سندھ اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کر لیا۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا صدارتی آرڈیننس کو آئین کی مختلف شقوں سے متصادم قرار دیا گیا ہے۔ صدارتی آرڈیننس کےخلاف قرارداد پر وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ بات کرینگے۔ قرارداد کے ذریعے وفاقی حکومت کو آئی لینڈ اتھارٹی آرڈیننس مسترد کرنے کا کہا جائے گا۔ وفاقی حکومت صدارتی آرڈیننس کو منسوخ کرنے کے لئے ایڈوائس صدر مملکت کو بھیجے۔