Thursday, April 18, 2024

پیپلزپارٹی کا اپنے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرنے کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا اپنے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرنے کا فیصلہ
December 11, 2020

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کے استعفے جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کےمطابق سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان بھی استعفیٰ جمع کرائیں گے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کو بھی اسمبلی رکنیت سےاستعفی جمع کروانے کا کہا گیا ہے۔ پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کی جانب سے سندھ اسمبلی کے ارکان کو استعفی بلاول ہاوس میں جمع کرانے کا حکم  دیا گیا ہے۔

اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ استعفی اسپیکر اسمبلی کے نام ہاتھ سے تحریر کرکے جمع کروائیں۔ پیپلزپارٹی کے اراکین کو یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ وہ اپنے استعفی 14 دسمبر تک چیئرمین سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز تک پیپلزپارٹی نے اراکین کو استعفی دینے سے روک دیا تھا۔