Tuesday, May 21, 2024

پیپلزپارٹی کا انتخابی میدان کُھلا نہ چھوڑنے، سینٹ الیکشن کی تیاریوں کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کا انتخابی میدان کُھلا نہ چھوڑنے، سینٹ الیکشن کی تیاریوں کا فیصلہ
December 29, 2020

کراچی (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے انتخابی میدان کُھلا نہ چھوڑنے اور سینٹ الیکشن کی تیاریوں کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں بیشتر رہنماؤں نے اسمبلیوں سے استعفوں کی مخالفت کردی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں نے کہا نواز شریف کو واپس آ کر لانگ مارچ کا حصہ بننا چاہیے، ان کی واپسی پر استعفوں پر بات ہو سکتی ہے۔

اجلاس میں پی ڈی ایم میں سینٹ الیکشن پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ پی ڈی ایم کے فیصلے کے مطابق لانگ مارچ میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

پیپلزپارٹی سی ای سی ارکان کا کہنا تھا جمہوری قوتوں کو جھانسےمیں نہیں آنا چاہیے، پی پی کی سی ای سی میں آئینی ماہرین نے متفقہ رائے دی کہ اگر ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دئیے تو سینٹ انتخابات ہمارے بغیر بھی ہوسکتے ہیں۔ اسمبلیوں سے استعفے دیئے تو عمران خان کی حکومت 18ویں آئینی ترمیم کو ختم کردے گی۔ اگر این ایف سی ایوارڈ سے ہاتھ دھونے ہیں تو پھر اسمبلیوں سے استعفے دے دیں۔