Monday, May 13, 2024

پیپلزپارٹی کا احتساب اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے ، سعید غنی

پیپلزپارٹی کا احتساب اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے ، سعید غنی
February 21, 2019
کراچی (92 نیوز) آغا سراج درانی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا پیپلزپارٹی کا احتساب اسلام آباد میں کیا جا رہا ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کراچی میں احتساب عدالت پہنچے۔ صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے سعیدغنی کا کہنا تھا کہ ملک میں دو قانون ہیں۔ جب یہ کہتے ہیں کہ پیپلزپارٹی کا اسلام آباد میں احتساب کیا جا رہا ہے تو سندھ کارڈ استعمال  کرنے کا الزام لگتا ہے۔ شہلا رضا نے کہا کہ گرفتاریاں برداشت کر لیں گے لیکن اہلخانہ کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا تو پورا سندھ جواب دے گا۔ منظور وسان نے کہا کہ اس طرح گرفتاریاں کرکے سندھ میں احساس محرومی  بڑھایا جارہا ہے۔ مرتضی وہاب نے سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے اسپیکر کے ساتھ ایسا سلوک کیوں ہوتا ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی نے آغا سراج درانی کی گرفتاری پر سخت ردعمل دینے  کا فیصلہ کیا ہے۔ آصف زرداری کراچی میں ڈیرے ڈال رہے ہیں۔ بدلتی صورتحال میں پارٹی رہنماوں کے ساتھ مشاورت کرینگے۔