Thursday, April 25, 2024

پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ

پیپلزپارٹی کا آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ
November 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی نے آصف زرداری کے علاج کیلئے پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کا مطالبہ کر دیا ۔ اس حوالے سے پیپلزپارٹی نے جیل حکام کو پرائیویٹ بورڈ کیلئے درخواست دے دی۔ سرکاری ڈاکٹرز کے بورڈ نے رپورٹ میں آصف زرداری کی صحت کو لاحق سنجیدہ مسائل کی نشاندہی کی ۔ پیپلزپارٹی نے خط میں لکھا ہے کہ خاندان اور پارٹی کے اطمینان کیلئے پرائیویٹ ڈاکٹرز اور ماہرین کا بورڈ بنایا جائے۔  پیپلزپارٹی ، آصف زرداری ، علاج ، پرائیویٹ میڈیکل بورڈ ، مطالبہ سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا وفاقی حکومت سیاسی قیادت کو بنیادی سہولیات نہ دینے کی مذمت کرتے ہیں۔ آصف علی زرداری کو معالجین تک رسائی نہیں دی جارہی۔ نجی میڈیکل بورڈ آصف زرداری کا حق ہے۔ آصف علی زرداری ریاست پاکستان کے سابق صدر اور رکن اسمبلی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا آئین وقانون سب کو علاج کی سہولیات کا حق دیتا ہے۔ آصف علی زرداری کو اپنے معالجین کی سہولت ملنی چاہیے۔ آصف زرداری کا استحقاق ہے کہ وہ اپنے ڈاکٹرز کی سہولت لیں، وفاقی حکومت اپنی روش بدلے۔