Sunday, September 8, 2024

پیپلزپارٹی کا 43 کھرب مالیت کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا

پیپلزپارٹی کا 43 کھرب مالیت کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا
September 24, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی سے جڑا ایک اوربڑا اسکینڈل سامنے آگیا، 43 کھرب مالیت کے500روپے والے پرانے نوٹوں کا ریکارڈ غائب کردیا، یہ انکشاف آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں کیا گیا۔ آڈیٹر جنرل نے انکشاف کیا ہے کہ 1985 سے 2012 تک 500 روپے والے بڑے ایک ارب 30 کروڑ نوٹ چھاپے گئے، 2010 سے 2012 کے درمیان 500 والے نوٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ [caption id="attachment_242221" align="alignnone" width="500"]پیپلزپارٹی، 43 کھرب مالیت ، نیا اسکینڈل، آڈیٹر جنرل، اسلام آباد،92نیوز پیپلزپارٹی کا 43 کھرب مالیت کا نیا اسکینڈل سامنے آگیا[/caption] واپس لئے گئے نوٹ ضائع کرکے ریکارڈ رکھنا قانونی تقاضا تھا لیکن طلبی پر اسٹیٹ بینک صرف 43 کروڑ نوٹوں کا ہی ریکارڈ فراہم کرسکا جبکہ 87 کروڑ نوٹوں کا کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔ پرانے نوٹوں کی جگہ کتنے نئے نوٹ چھاپے گئے یہ بھی معلوم نہ ہوسکا، آڈٹ حکام نےنوٹ جعلی کرنسی کے تبادلے میں استعمال ہونے کا خدشہ ظاہرکردیا اور کھربوں روپے کے اسکینڈل کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کی سفارش کردی۔