Friday, April 19, 2024

پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنماؤں پر مقدمات نواز شریف کی مہربانی ہے ، شرجیل میمن

پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنماؤں پر مقدمات نواز شریف کی مہربانی ہے ، شرجیل میمن
August 28, 2018
کراچی (92 نیوز) اربوں روپے کرپشن کے الزام میں گرفتار سندھ کے سابق وزیر اطلاعات  شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنماؤں پر جو بھی مقدمات بنائے گئے ہیں وہ نواز شریف کی مہربانی ہے ۔ پانچ ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں گرفتار شرجیل میمن کو نیا پاکستان نظرنہیں آرہا۔ کراچی میں پیشی کے لئے احتساب عدالت لایا گیا تو صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے بولےکچھ نیا ہو گا تو ہی پتہ چلے گا کہ نیا پاکستان ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ جیالوں پر مقدمات نوازشریف کی مہربانی ہیں۔ آصف زرداری کسی سے  بلیک میل نہیں ہونگے۔ سابق صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قوم سے جو وعدے کئے ہیں دعا ہے کہ وہ پورے کر سکیں۔